بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

مہدی حسن کے صاحبزادے عارف مہدی انتقال کر گئے

datetime 3  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ٗلاہور(این این آئی)شہنشاہِ غزل مہدی حسن خان کے بڑے صاحبزادے عارف مہدی حسن ہفتے کو کراچی میں انتقال کر گئے۔مرحوم عارف مہدی، مہدی حسن فائونڈیشن کے بانی صدر تھے، خود بھی ماہر طبلہ نواز تھے اور مختلف ورائٹی شوز آرگنائز کرتے تھے۔

مرحوم عارف مہدی حسن نے سوگواروں میں 2 بیگمات کو چھوڑا ہے۔عارف مہدی آخری ایام میں مہدی حسن کے لیے بڑے ٹریبیوٹ کی تیاریوں میں مصروف تھے، مرحوم اپنے والد مہدی حسن کے منیجر کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے تھے۔ان کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ عصر ادا کی گئی جس کے بعدان کی تدفین محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں والد مہدی حسن کے برابر میں کی گئی۔
دوسری جانب نامور گلوکار شوکت علی مرحوم کی رسم قل کل بارہ بجے دن ان کی رہائشگاہ 557جوہر ٹائون پرادا کی جائے گی ۔رسم قل میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور بعد ازاں اجتماعی دعا کرائی جائے گی ۔ گزشتہ روز ان کے عزیز و اقارب ،دوست احباب اور سیاسی شخصیات سمیت دیگر کی جانب سے ان کی رہائشگاہ پر جا کر ان کے صاحبزادو ں سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری رہا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…