پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پاوری گرل کا رمضان ٹرانسمیشن میں بھی نظر آنے کا امکان

datetime 24  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)رات و رات انٹرنیٹ پر اپنے دلچسپ جملے ‘یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے’ سے مشہور ہونے والی دنا نیر سے متعلق سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں زیر گردش ہیں کہ وہ اب رمضان ٹرانسمیشن میں بھی نظر آئیں گی۔تفصیلات کے

مطابق پوری دنیا کو پاوری کے نشے پر لگانے والی بلاگر دنا نیر مبین دن دگنی رات چگنی ترقی کر کے سوشل میڈیا پلیٹ فامز سمیت حقیقی زندگی میں بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ بن چکی ہے۔دنا نیر مبین کو شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات سمیت پاکستان سپر لیگ 6 کی ٹیم پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا،جہاں دنا نیر مبین کے شوبز میں انٹری دینے کی افواہیں سچ ثابت ہوتی دکھائی دے رہی ہیں وہیں دنا نیر کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مختلف پوسٹس پر یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب وہ رمضان ٹرانسمیشن میں بھی نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دنانیر مبین پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود پارٹی کر رہی تھیں۔دنانیر کا انگریزی بولنے کا انوکھا انداز سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر بھایا کہ رات و رات اس پر سیکڑوں میمز ویڈیوز بنا ڈالیں اور صرف پاکستان ہی نہیں سرحد کے اْس پار بھارت میں بھی بالی ووڈ اسٹارز بھی پاوری کر تے نظر آئے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…