منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ویب سیریز  ‘ چڑیلز ‘ نے بڑا غیر ملکی اعزاز اپنے نام کر لیا

datetime 15  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شوہروں کی  جاسوسی پر مبنی  ویب سیریز  ‘ چڑیلز ‘ نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔بھارتی اسٹریمنگ چینل زی5 پر نشر ہونے والی پاکستانی ویب سیریز”چڑیلز’ برٹش ایشین میڈیا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ اس سیریز کو 2020 میں بہترین

کانٹنٹ کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ یہ سیریز او ٹی ٹی پلیٹ فارم شو آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب قرار پائی ہے۔برٹش ایشین میڈیا ایوارڈ کی جانب کہا گیا کہ زی فائیو چینل پر ‘چڑیلز’ کو ایک خاص سیریز کے طور پر پوری دنیا میں ریلیز کیا گیا تھا۔ تحریر اور ہدایات کے فرائض عاصم عباس نے انجام دیے تھے۔ اس فلم سیریز کو تنقیدی طور پر سراہا گیا تھا جس میں کئی طرح کے مختلف کرداروں کو دکھایا گیا ہے اور لگے بندھے تصورات اور رسموں کی تردید کی گئی تھی۔واضح رہے کہ ویب سیریز کی کہانی 4 خواتین کے گرد گھومتی ہے جو کہ دھوکہ دہی میں ملوث شوہروں کو بے نقاب کرنے کے لیے ایک خفیہ جاسوس ایجنسی کھولتی ہیں۔  یاسرہ رضوی، ثروت گیلانی، مہربانو اور نمرہ بچہ نے جاسوسی کرنے والی خواتین کا کردار مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…