منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کاشف ضمیر کی جانب سے دھوکہ ۔۔۔ ترک اداکار انگین التان نے معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا

datetime 15  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کی دھوکہ دہی پر ترک ادکار دلبرداشتہ،معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال 10 دسمبر کو پاکستان کے دو روزہ دورے پر آنے والے مشہور ترک اداکار انگین التان نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے

پاکستانی میزبان کاشف ضمیر کی دھوکا دہی پر معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا،کاشف ضمیر نے ترک اداکار اینگن التان کو پاکستان بلانے کیلئے دس لاکھ ڈالرز کا معاہدہ کیا تھا تاہم میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ انگین التان کو رقم ادا نہیں کی گئی۔ انگین التان نے تمام صورتحال کے باوجود خاموشی اختیار کیے رکھی۔کاشف ضمیر کو اپنی پوزیشن ، اپنے نام اور عزت کی پاسداری کرنے کے لیے مسلسل تنبیہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔معاہدے کے مطابق انگین التان کا کہنا ہے کہ وہ اب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ کاشف ضمیر اپنی ان حرکتوں سے باز آنے والا نہیں کیونکہ بار بار مہلت ملنے کے باوجود رقم کی ادائیگی کی بجائے ان کے ساتھ اور سوشل میڈیا پر مسلسل جھوٹ بول رہا ہے۔اس بات کا انہیں شدید دکھ پہنچا ہے۔ترک اداکار نے معاہدہ ختم کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے متعلقہ حکام کو اس معاملے کی تفصیلی معلومات فراہم کریں گے کیونکہ وہ انصاف کے تقاضے پورا کرنے کے بارے میں پختہ یقین رکھتے ہیں۔انگین التان نے پاکستانی

پرستاروں کو بھی پیغام دیا کہ اس ناپسندیدہ صورتحال کے باوجود ان کی پاکستان اور پاکستانی عوام سے گہری محبت میں ذرہ بھر میں کوئی فرق نہیں آیا اور نہ ہی آ سکتا ہے۔ترک اداکار کے مطابق وہ پاک ترک تعلقات کو مزید فروغ دینے اور ایک دوسرے کی ثقافتوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید برآں یہ بھی بتایا کہ تحریری معاہدے کے مطابق متعلقہ کمپنی جو متفقہ رقم کا نصف پریس کانفرنس اور معاہدے پر دستخط کرنے سے قبل ادا کرنے کی پابند تھی ایک ماہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک ادائیگی نہیں کی گئی۔ترک اداکار نے بے حد پسند کرنے پر پاکستانیوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…