جو والدین پیٹ کاٹ کر بچوں کو تعلیم دلوارہے ہیں وہ حقیقی معنوں میں رشک کرنے کے قابل ہیں،مہوش حیات کی خوبصورت باتیں

14  فروری‬‮  2021

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ تعلیم سے انسان میں شعور آتا ہے اور اس کے مجموعی طو ر پر معاشرے پر مثبت اثرات ہوتے ہیں ،کسی بھی شعبے میں ترقی کیلئے تعلیم کا حصول نا گزیر ہے ۔ ایک انٹر ویو میں مہوش حیات نے کہا کہ پاکستان میں اب تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور خاص طو رپر وہ والدین

جو تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہے وہ کم وسائل ہونے کے باوجود اپنا پیٹ کاٹ کر اپنے بچوں کو تعلیم دلوارہے ہیں اور ایسے والدین حقیقی معنوںمیں رشک کرنے کے قابل ہیں۔ مہوش حیات نے کہا کہ ضروری نہیں کہ آپ تعلیم حاصل کر کے کسی بڑے عہدے پر پہنچیںبلکہ اس سے انسان میںشعور آتا ہے اور ہمارے معاشرے کو اسی کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری زندگی کا مشاہدہ ہے کہ تعلیم یافتہ لو گ تجربہ حاصل کرنے کے بعد زیادہ تیز رفتاری سے ترقی کرتے ہیں جبکہ تعلیم کے بغیر تجربہ رکھنے کے باوجود لوگوں کو آگے بڑھنے میں مشکلات کاسامنا رہتا ہے ۔دوسری جانب نامورگلوکارہ وماڈل مسکان جے نے کہا ہے کہ عرصہ درازسے لائیو شوز ختم ہو چکے ہیں اور اس کے ساتھ فلم انڈسٹری میں بھی کام نہ ہونے سے گلوکاروں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔ایک انٹر ویو میں گلوکارہ نے کہا کہ شوبز میں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو کام نہ ہونے کے باعث پہلے ہی شدید مشکلات سے دوچار تھا اوررہی سہی کسر کورونانے نکال دی ہے ۔انہوںنے کہاکہ جب فلم انڈسٹری میں سر گرمیاں عروج پکڑیں گی تو اس سے جڑے ہوئے شعبے بھی ترقی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوںجب موسیقی میں کوئی خاص کام نہیں ہو رہا میں نے اس کے باوجود اپنی مشق نہیں چھوڑی اورروزانہ دو گھنٹے ریاضت کرتی ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ نئے فنکار محنت کرنے سے گھبراتے ہیں جبکہ میری ذاتی رائے ہے کہ موسیقی ایسا شعبہ ہے جہاں پر کوئی سفارش اور شارٹ کٹ نہیں چلتا بلکہ آپ کواپنی خوبصورت گائیکی کے بل بوتے پر ہی مقام بنانا پڑتاہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…