منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ٹک ٹاکر مسکان اور ساتھیوں کے قتل کی وجہ سامنے آگئی

datetime 8  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )ٹک ٹاکر مسکان شیخ سمیت تین ساتھیوں کے قتل کی وجہ سامنے آگئی ۔ نجی ٹی وی رپورٹ میں پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹک ٹاکر مسکان اور سویرا کے مابین جھگڑا چل رہا تھا جو چار افراد کی موت کی وجہ بنا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسکان شیخ قاتل رحمان کی دوست تھی ، رحمان نے مسکان سے جھگڑے کے بعد سویرا نامی ٹک ٹاکر کیساتھ ویڈیو بنا کر

اپ لوڈ کی جسے دیکھ کر مسکان سویرا کے گھر پہنچ گئی اور دونوں کے مابین جھگڑا ہوا ۔ سویرا کی شکایت پر ملزم رحمان نے مسکان کو بلا کر ساتھیوں کیساتھ گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ قبل ازیں پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث شخص چند لمحے پہلے تک مقتولہ مسکان سے رابطے میں تھا، اور فائرنگ کے مقام پر حملہ آور مسکان اور ساتھیوں کے آنے کا انتظار کرتا رہا۔گارڈن میں ٹک ٹاکرز کے قتل میںمبینہ ملوث ملزمان کی تلاش میں پولیس نے ناکام چھاپے مارے۔گارڈن کے انکل سریا اسپتال کے قریب فائرنگ سے خاتون سمیت چار افراد کے قتل کے واقعے پر پولیس تفتیش جاری ہے۔ مسکان کے سابق دوست اور مشتبہ ملزم عبدالرحمن کے تلاش میں پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ناکام چھاپے قائد آباد میں عبدالرحمن خان اور قیصر عرف تنولی کے لئے مارے گئے۔ پولیس تاحال مسکان کے دوست عبدالرحمن کو حراست میں نہیں لے سکی۔ مقتولہ مسکان کا اصل نام رقیہ ہے۔رقیہ عرف مسکان نے 20 جون کو قائد باد تھانے میں عبدالرحمن اور اس کے دوست قیصر عرف بنگالی کے خلاف زیادتی کا مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔مقدمے میں الزام لگایا گیا تھا کہ عبدالرحمن نے زبردستی دوستی کرنے سے انکار پر زیادتی کی کوشش کی اور پھر منع کرنے پر تشدد بھی کیا۔ قتل کے واقعے کا مقدمہ نبی بخش تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز گارڈن میں قتل کئے گئے ٹک ٹاکرز صدام اور ریحان کا کرائم ریکارڈ منظر عام پر آیا ہے جبکہ مسکان نامی خاتون کا منشیات فروشوں سے مبینہ رابطوں کی بھی تحقیقات جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کراچی کے علاقے گارڈن میں قتل ہونے والے ٹک ٹاکرز کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، مقتولین میں سے تین خود بھی جرائم پیشہ نکلے جبکہ مقتولہ مسکان کا تعلق بھی مبینہ طور پر منشیات فروشوں سے نکلا ہے۔پولیس کے مطابق مسکان کے منشیات فروشوں سے مبینہ رابطوں کی بھی تحقیقات جاری ہیں، مقتولہ کی قائد آباد کے بدنام زمانہ

منشیات فروش عبدالرحمان سے دوستی تھی، پولیس نے منشیات فروشوں کی تصاویرحاصل کرلیں ہیں، قتل کے واقعے کے بعد سے عبدالرحمان اور آصف روپوش ہوگئے ہیں،دونوں ملزمان پولیس کو کئی مقدمات میں پہلے ہی مطلوب تھے۔ادھر قتل ہونیوالے صدام اور ریحان کی چندرو زقبل بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، جس میں دونوں کو ٹک ٹاک ویڈیو بناتے اور ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتاہے۔پولیس کے مطابق اس ہوائی فائرنگ کامقدمہ اتحاد ٹان تھانیمیں چندروز قبل ہی درج کیا گیا تھا،

ٹک ٹاکر صدام اور ریحان اقدام قتل کے مقدمے میں بھی ملوث رہے ہیں،مقتولین نے ایک سال قبل ساتھیوں کے ہمراہ شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔دوسری جانب پولیس نے قتل کا مقدمہ صدام کے بھائی کی مدعیت میںدرج کرلیاہے۔واضح رہے گذشتہ روز پولیس حکام نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ ٹک ٹاکر مسکان کی دوستی قتل کی وجہ ہوسکتی ہے، کیونکہ رحمان نامی نوجوان مسکان کو عامر سے دوستی رکھنے پر منع کرتا تھا اور اس بات کا اظہار کئی بار رحمان نے مسکان سے کیا تھا۔فائرنگ کے واقعے سے قبل تمام دوست ایک ساتھ کھانا کھانے کے لئے نکلے، راستے میں انہوں نے ٹک ٹاک بھی بنائی، بعد ازاں انکل سریا ہسپتال کے قریب ان کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنادیا گیا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…