ابھی تک کسی نے براہ راست شادی کی پیش کش نہیں کی،نیلم منیرنے دل کی بات کہہ دی

8  فروری‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی) اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ انہیں ابھی تک کسی نے براہ راست شادی کی پیش کش نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ انہیں کسی کے نہ کسی کے ذریعے شادی کی پیش کش کے پیغامات انہیں موصول ہوتے رہتے ہیں لیکن آج تک انہیں کسی نے ان کے سامنے آکر محبت اور شادی کا اظہار نہیں کیا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہر

انسان محبت کے بغیر ادھورا ہے اور جس دن انہیں کسی سے محبت ہو ئی تووہ اس کا اظہار برملا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ بطور شوبز شخصیت ہونے پر ان کا فرض بنتا ہے کہ وہ لوگوں کیلئے کچھ کریں، ان کی مدد کریں اور اچھے کام کریں۔ خود کو فٹ رکھنے بارے انہوں نے کہا کہ وہ متوازن غذا کی قائل ہیں۔دوسری جانب نامور اداکارہ زارا اکبرنے کہا ہے کہ شوبزکی دنیا حاسدین اور منافقوںکا گڑھ ہے،جولوگ منہ پر آپ کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہوتے ہیں آ پ کے جانے کے بعد وہی لوگ آپ کی برائیاں اور سازشیں شروع کر دیتے ہیں ،اداکارائوں کو اپنے عروج میں اس سے الگ ہوجانا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں زارا اکبرنے کہا کہ یہ درست ہے کہ شوبزمیں چڑھتے سورج کی پوجا کی جاتی ہے،عروج ہوتا ہے تواپنے پرائے سب آنکھوں پر بٹھاتے ہیں لیکن زوال آتاہے تویہی لوگ ایسا رویہ رکھتے ہیں جیسے کوئی جان پہچان نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عروج کے دنوںمیں تھیٹرکو خیر باد کہہ کر لندن میںقیام کر لیا ہے ۔ فنکاروں کویہ بھی نصیحت ہے کہ اپنے بڑھاپے کے لئے کچھ نہ کچھ وسائل ضرور جمع کر لیں بعد میں کوئی پوچھتا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میری آنے والی لوسٹوری فلم ’’ دیوانہ ‘‘ میرے پرستاروں کو ضرور پسند آئے گی ۔اس فلم میں ماڈل و اداکار عدنان خان نے مرکزی کردار نبھایا ہے اور اس فلم کے ہدایتکار شفیق الرحمان قمر ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…