ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیمل اور حمزہ علی عباسی کی نئی تصویر کے چرچے

datetime 7  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نیمل خاور اور اْن کے شوہر حمزہ علی عباسی کی نئی تصویر انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی۔سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہ رہنے والی نیمل خاور نے گزشتہ روز ہی اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر حمزہ علی عباسی کے

ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔مذکورہ تصویر میں یہ خوبصورت جوڑی کْھلے آسمان تلے موسم سرما انجوائے کررہے ہیں۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیمل خاور قہوہ پی رہی ہیں جبکہ حمزہ علی عباسی سے گفتگو کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔نیمل خاور نے میاں بیوی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کرتی اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘سرد رات، قہوہ اور گھر۔سابقہ اداکارہ نے ان تمام نعمتوں کے لیے اللّہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا۔نیمل خاور نے صرف 11 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ تصویر پوسٹ کی ہے جسے اب تک ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور سال 2019 میں رشتہء ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ سال 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔حمزہ علی عباسی نے اپنے گھر آئے ننھے مہمان کی خوشخبری مداحوں کو اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں سنائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…