جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان میں آبائی گھر کا تنازع دلیپ کمار نے اپنی خواہش کا اظہار کردیا

datetime 7  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں بالی وڈ اداکار دلیپ کمار کے گھر اور کپور خاندان کی رہائش گاہ کو میوزیم میں تبدیل کرنے کی خبر سے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے لیکن اس اقدام میں اب بھی کچھ رکاوٹیں موجود ہیں۔دلیپ کمار کے ترجمان فیصل فاروقی

نے پشاور میں دلیپ کمار اور کپور خاندان کے آبائی گھروں کے حوالے سے موجودہ مالکان اور حکومت کے درمیان تنازع کو جلد از جلد حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جب سے حکومت پاکستان کی جانب سے دلیپ کمار کے گھر اور کپور حویلی کو محفوظ کرنے اور میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ ہوا اور اس حوالے سے عملی کام کا آغاز ہوا ہے، تب سے ان فنکاروں کے چاہنے والے کافی خوش ہیں۔بی بی سی کے مطابق فیصل فاروقی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور گھروں کے موجودہ مالکان کو چاہیے کہ وہ مل کر باہمی اتفاق سے قیمتوں کا تعین کریں تاکہ میوزیم قائم کرنے کا منصوبہ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔یاد رہے کہ مقامی ذرائع ابلاغ میں یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ دلیپ کمار کے اس گھر کے موجودہ مالک نے اسے حکومت کو 80 لاکھ روپے میں فروخت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔فیصل فاروقی کا کہنا ہے کہ پشاور میں جنوبی ایشیا کے بڑے فنکاروں دلیپ کمار، کپور

فیملی، شاہ رخ خان اور دیگر فنکاروں کے آبائی گھر ہیں۔اس کی اپنی ایک اہمیت ہے جس کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جاتا ہے۔ اب اگر جنوبی ایشیا کے لیجنڈ فنکاروں دلیپ کمار اور کپور خاندان سمیت دیگر بلند پایہ فنکاروں کے آبائی گھروں کو محفوظ بنایا جائے گا تو اس سے پشاور

کی نہ صرف اہمیت میں اضافہ ہو گا بلکہ اس سے پشاور اور پاکستان کی سیاحت کی صنعت کو بھی مزید استحکام ملے گا۔فیصل فاروقی کا کہنا تھا کہ پشاور دلیپ کمار کے دل میں بستا ہے۔ وہ اکثر و بیشتر پشاور اور اپنے آبائی گھر کا ذکر کرتے رہتے ہیں۔اگر حکومت پاکستان کی جانب

سے دلیپ کمار اور کپور فیملی کے آبائی گھروں کو محفوظ کرنے اور ان میں میوزیم قائم کرنے کے منصوبے پر گھروں کو حاصل کرنے کے بعد عملی کام شروع ہوا تو ان لیجنڈ فنکاروں کے پورے دنیا میں بسنے والے فینز کسی نہ کسی صورت میں اپنا تعاون بھی پیش کرسکتے ہیں۔فیصل فاروقی کے مطابق دلیپ کمار کے دو بھائی کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ جس کے بعد اس وقت دلیپ کمار اور ان کی اہلیہ لیجنڈ اداکارہ سائرہ بانو زیادہ تر وقت قرنطینہ میں گزار رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…