بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

خاموشی ظلم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے،کسانوں کے احتجاج پر بالی ووڈ اداکارنصیرالدین شاہ بھی بول پڑے

datetime 7  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ بھی احتجاج کرنیوالے بھارتی کسانوں کے حق میں بول پڑے۔ ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا کہ مودی سرکار سے زیادہ کسان اپنے حقوق کے بارے میں جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاموشی ظلم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے ساتھی بالی ووڈ

اداکاروں کو اس ظلم پر خاموش رہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بالی ووڈ اداکار اتنا کما چکے ہیں کہ نسلیں بیٹھ کر کھا سکتی ہیں ، پھر ان اداکاروں کوسچ بولنے سے کیوں خوف آتا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے کسان ہمت اور بہادری کی مثال ہیں اور اْن سمیت لاکھوں لوگ کسانوں کے ساتھ ہیں۔ بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے اتوار کو ملک گیر روڈ بلاک کرنے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے 3 گھنٹے کیلئے ملک بھرکی سڑکیں اور ہائی وے بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں کی پہیہ جام ہڑتال دہلی، اترکھنڈ اور اترپردیش میں نہیں ہوگی، پولیس نے دہلی بارڈر کے اطراف سیکیورٹی میں اضافہ کردیا۔دہلی بارڈر پر 50 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں جبکہ سرحدی راستوں کی ڈرونز سے نگرانی کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ شہر کے نو میٹرو اسٹیشنز میں آنے جانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی کسانوں نے دہلی کے سرحدی راستوں پر 70 روز سے دھرنا دیا ہوا ہے۔  نصیرالدین شاہ بھی احتجاج کرنیوالے بھارتی کسانوں کے حق میں بول پڑے۔ ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا کہ مودی سرکار سے زیادہ کسان اپنے حقوق کے بارے میں جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاموشی ظلم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…