منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

جب شاہ رخ نے اہلیہ گوری خان کو برقع پہننے اور نماز پڑھنے کا کہاتو گوری کے خاندان کا ری ایکشن کیا تھا ؟ حیران کن انکشاف

datetime 19  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اسٹار شاہ رخ کے مطابق گوری خان سے شادی کے موقع پر ان کے رشتے داروں میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ گوری خان شادی کے بعد اسلام قبول کرلیں گی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کئی سال قبل شارہ رخ فریدہ جلال کے چیٹ شو میں

جلوہ گر ہوئے تھے اس دوران کنگ خان کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ کس طرح اپنے ولیمے کی تقریب میں انہوں نے گوری خان کی فیملی کے ساتھ شرارت کی۔شاہ رخ کے مطابق گوری کا خاندان ولیمے کی تقریب میں شریک ہوا تھا اور اس دوران سرگوشیاں تھیں کہ کیا گوری مجھ سے شادی کے بعد اپنا مذہب تبدیل کرلے گی؟بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ جب میں نے یہ بات سنی تو  دوپہر کے وقت گوری سے کہا چلو گوری،  برقع پہنو، نماز پڑھتے ہیں۔شاہ رخ نے شو میں بتایا کہ یہ بات سن کر گوری کی فیملی کو شدید جھٹکا لگا اور پھر میں نے سب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آج کے بعد برقعے میں رہے گی اور گھر سے باہر نہیں نکلے گی اور  اس کا نام ہم عائشہ کر دیں گے۔شو میں بالی وڈ کنگ نے شاہ رخ کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس شرارت سے بہت مزہ آیا لیکن اس سب میں سبق یہ ہے کہ ہر کوئی مذہب کا احترام کرتا ہے لیکن اسے محبت کی راہ میں نہیں آنا چاہیے،میں نے گوری کی فیملی کو کہا کہ محبت کو مذہب سے ماورا ہونا چاہیے‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…