معروف پاکستانی اداکار نےتحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا‎

28  دسمبر‬‮  2020

کراچی (این این آئی)معروف اداکار فرحان علی آغا نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ فرحان علی آغا نے انصاف ہاوس میں پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی میں باقائدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی رہنماوں نے فرحان علی آغا کو پارٹی میں شمولیت کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے صدرخرم شیرزمان، اراکین سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ، شہزادقریشی، ڈاکٹر سنجے گنگوانی اور دیگر رہنما موجود تھے۔پریس کانفرنس سے خطاب میں فرحان علی آغا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کا حصہ بننے پر مجھے خوشی ہے۔میرا پیغام ہے کہ اس ملک کو اچھے اور ایماندار لوگوں کی ضرورت ہے کہ وہ آگے آئیں اور اس پلیٹ فارم کا حصہ بنیں تاکہ وزیراعظم عمران خان کا وژن اورقائد اعظم ؒ کے خواب کو پائے تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔پاکستان کامستقبل پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ اس موقع پررکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ کا کہنا تھا کہ فرحان علی آغاکو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ فرحان علی آغا شوبز کا روشن ستارہ ہیں جن کی منفرد اداکاری کی وجہ سے مداح انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ فرحان علی آغا وزیر اعظم عمران خان کے پیغام کو عام کرنے اور تبدیلی کے سفر میں پی ٹی آئی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔ ‎

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…