منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نےمقبولیت کاایک اور سنگ میل عبور کرلیا‎‎

datetime 21  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پاکستانی ٹک ٹاک کوئین جنت مرزا نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ، ٹک ٹاک پر 1.2ملین صارفین نے فالو کر کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر جنت مرزا نے اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ کی شکر گزارہوں آپ لوگوں کی وجہ سے میں آج یہاں اس مقام تک پہنچی ہوں،

انکا مزید کہنا تھا کہ میری یہ کامیابیاں سب آپ لوگوں کی مرہون منت ہیں مجھے اس مقام تک لانے میں آپ سب کا اہم کر دار ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان کی ٹاپ ماڈل اور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 1.1 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 1.1 کروڑ صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کےبعد جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔بیس سالہ جنت مرزا پاکستان کے معروف صنعتی شہر فیصل آباد میں آرٹس کالج کی طالبہ ہیں جبکہ حال ہی میں تعلیمی مقاصد کے لیے جاپان منتقل ہوئی تھیں لیکن گزشتہ دنوں ہی وہ پاکستان آئی ہیں اور آج کل اپنے کزن کی شادی انجوائے کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔جنت مرزا کے ٹک ٹاک اکائونٹ کا جائزہ لیں تو اْنہوں نے ا ب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جس پر لاکھوں میں لائکس آتے ہیں جبکہ اْن کے چاہنے والے کمنٹ سیکشن میں اْن کے لیے مثبت بھرے پیغامات بھی جاری کرتے ہیں۔پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار کے مداح ناصرف اْنہیں ٹک ٹاک پر فالو کرتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود جنت مرزا کے اکائونٹ کو بھی صارفین کی بڑی تعداد نے فالو کیا ہوا ہے۔اس وقت انسٹاگرام پر جنت مرزا کے ایک اعشاریہ 5 ملین یعنی 15 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر اْنہوں نے ایک ہزار سے زائد پوسٹس کی ہوئی ہیں جن میں اْن کی دلکشتصویریں اور ٹک ٹاک ویڈیوز شامل ہیں۔جنت مرزا کی ٹک ٹاک کی شہرت جاپانی اشتہاری اداروں تک پہنچ گئی ہے جہاں سے انہیں جاپانی اشتہارات میں بطور ماڈل کام کرنے کی آفرز بھی موصول ہوئی ہیں تاہم جنت مرزا ابھی اپنی تعلیم مکمل کرنا چاہتی ہیں اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد نیوز اینکر بننا چاہتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…