منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

معاوضہ صرف 14 سو روپے، سینئراداکارہ سیمی راحیل کا پی ٹی وی کی جانب سے پروگرام میں شرکت کا معاوضہ ادا کرنے پر شدید رد عمل

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سینئراداکارہ سیمی راحیل نے پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے ایک پروگرام میں شرکت کا معاوضہ صرف 1400 روپے ادا کرنے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔سیمی راحیل نے یوم آزادی کی مناسبت سے پی ٹی وی کے پروگرام

میں شرکت کی تھی جس میں ان کیساتھ سلمان شاہد بھی تھے اور یہ پروگرام پی ٹی وی ورلڈ سے نشر ہوا تھا۔سیمی راحیل نے انسٹاگرام پر چیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’’ یہ چیک اس چیز کا اعتراف ہے کہ ریاست اپنے فنکاروں کو کس قدر پیار کرتی ہے’’، 4 دہائیوں کے بعد بھی یہ عمل کس قدر خوفناک ہے۔سیمی راحیل نے کہا کہ لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں کہ آپ پی ٹی وی پر کام کیوں نہیں کرتے؟ پی ٹی وی پرائیویٹ چینلزکے مقابلے کا دعویٰ تو کرتا ہے لیکن وہاں سینئر فنکاروں کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے اس کا اندازہ یہ چیک دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی نے اچھا کیا مذاق ہے، یہاں کسی فنکار کی کوئی عزت نہیں ہے۔یہ لوگ فنکاروں کو گاجرمولی کی طرح سمجھتے ہیں۔ سیمی راحیل نے مزید کہا کہ جو ان کے من پسند لوگ ہوتے ہیں انہیں پیسے بھی ملتے ہیں اور ایوارڈ بھی، ریما اور میرا کو تو لاکھوں روپے ملتے ہیں لیکن سینئر فنکاروں کے یہ سلوک ہورہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…