جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

سابق پول ڈانسر کا برطانوی وزیراعظم سے قریبی تعلق کا اعتراف

datetime 19  اکتوبر‬‮  2020 |

لندن(این این آئی)سابق پول ڈانسر نے برطانوی وزیراعظم سے قریبی تعلق کا اعتراف کر لیا،اپنے معاشقوں اور ماضی کے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے خلاف گزشتہ برس نومبر میں ایک پول ڈانسر کو نوازنے کے الزامات کی تفتیش شروع کی گئی تھی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ برس خبریں تھیں کہ بورس جانسن نے ماضی میں امریکا کی سابق پول ڈانسر و ماڈل کو اس وقت نوازا جب وہ برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر تھے۔بورس جانسن پر الزام تھا کہ انہوں نے 2014 سے 2016 کے درمیان امریکا کی کاروباری خاتون و سابق ماڈل 35 سالہ جینیفر آرکری کو متعدد طریقوں سے نوازا۔الزامات کے مطابق بورس جانسن نے لندن کے میئر ہوتے ہوئے امریکی کاروباری خاتون و سابق پول ڈانسر ماڈل کو نوازا تھا۔رپورٹس تھیں کہ بورس جانسن اور جینیفر آرکری کے درمیان انتہائی قریبی روابط تھے اور وہ 2014 سے 2016 کے درمیان متعدد مرتبہ لندن کا دورہ کر چکی تھیں جبکہ میئر لندن نے ان کی کاروباری کمپنیوں کو بھی فائدہ پہنچایا تھا۔بورس جانسن پر یہ الزام بھی تھا کہ انہوں نے جینیفر آرکری کے لیے فنڈنگ کرنے سمیت ان کی کمپنیوں کو ایسے سیمینارز میں شرکت کرنے کی اجازت دلوائی جن کے لیے ان کی کمپنی کو نااہل قرار دیا گیا تھا۔علاوہ ازیں خاتون جینیفر آرکری نے کم سے کم اپنے 3 دوستوں کو بتایا تھا کہ ان کے میئر لندن سے انتہائی قریبی تعلقات ہیں۔یہ رپورٹس سامنے آنے کے بعد برطانوی وزیراعظم نے دو دن بعد ہی ستمبر کے آخر میں ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دے دیا تھا۔اب امریکی سابق پول ڈانسر اور ٹیک آنٹرپرینر نے ایک اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ان کا بورس جانسن اس وقت قریبی تعلق تھا جب وہ لندن کے میئر تھے۔اخبار سے انٹرویو میں جینیفر آرکری نے کہا کہ بورس جانسن جنہوں نے مرینا ویلر سے دوسری شادی کی تھی اس وقت انہوں نے جینیفر کو بہت زیادہ نوازا تھا۔خیال رہے کہ جینیفر آرکری نے الزامات کے بعد کئی ٹی وی انٹرویوز دیے تھے اور کہا تھا کہ ان کا اور بورس جانسن کا ‘بہت خاص تعلق ‘ تھا تاہم انہوں نے بارہا یہ بتانے سے انکار کیا تھا کہ ان کا برطانوی وزیراعظم سے افیئر تھا یا نہیں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…