اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)موٹروے متاثرہ خاتون واقعے سے ہر پاکستانی شدید غم و غصے سے دو چار ہے ۔ واقعہ 8اگست کی رات کو پیش آیا ، مرکزی ملزم شفقت کو گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ لے لیا گیا تاہم عابد علی تاحال پولیس گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی ۔
پورا پاکستان ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کر رہا ہے وہیں شوبز کی شخصیات میں غم و غصہ کسی نہ کسی صورت سامنے آتا جارہا ہے ۔ اسی حوالے سے اداکارہ سارا خان نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ عورتوں کی آبروریزی کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا نہیں دی جاتی تو وہ ایسی صورتحال میں پاکستان کو خیر آباد کہ دیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نامور اداکارہ سارا خان نے کہا ہے ہمارے معاشرہ عورتوں کو تمیز کی تبلیغ کرتا ہے میرا یہ کہنا ہے کہ عورتوں کیساتھ ساتھ ان مردوں کو بھی تبلیغ دی جائے کہ ایک معاشرہ اپنی عورتوں کی عزت کیسے کرتا اور بچوں کو کیسے محفوظ رکھا جاتا ہے ۔ لاہور موٹروے واقعہ پر اداکارہ نے کہا ہے کہ متاثرہ خاتون کی آبروریزی انتہائی افسوسناک ہے ۔ میری حکومت سے درخواست ہے ایسے ملزموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ یہ آئندہ نسلوں کیلئے عبرت بنیں اور کوئی بھی ایسا عمل کرنے کی جرات نہ کرے ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر ملزمان کو عبرتناک سزائیں نہ دیں گئی تو پھر میں ملک چھوڑ جائوں گی ۔