جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مہوش حیات اوردائود ابراہیم کی منگنی ہو چکی ، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

datetime 27  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)تمغہء امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ایک بار پھر بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب کردیا۔بھارتی میڈیا میں مہوش حیات کے خلاف شروع کئے گئے پروپیگنڈے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ بھارت کی گٹر صحافت مجھے کشمیر کے حق میں بولنے سے نہیں روک سکتی۔

خیال رہے کہ مہوش حیات کی جانب سے یہ سخت ردعمل اْس وقت سامنے آیا جب بھارتی میڈیا میں ادکارہ کے خلاف متعدد رپورٹس نشر کی گئیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے نے معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات پر الزام عائد کیا ہے کہ مہوش حیات انڈر ورلڈ ڈان دائود ابراہیم کی گرل فرینڈ ہے اور دائود ابراہیم کے ساتھ مہوش حیات کی منگنی ہو چکی ہے،سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں اداکارہ نے بھارتی میڈیا کا حقیقی چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا نے میرے متعلق جو بے بنیاد الزامات لگائے ہیں میں ان کا حوالہ نہیں دینا چاہتی۔انہوں نے لکھا کہ مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ ان کا ایجنڈا کیا ہے اور وہ ایسا کیوں کررہے ہیں۔ میں بس یہ کہنا چاہوں گی کہ یہ ایک تعفن زدہ صحافت ہے جو مجھے خاموش نہیں کراسکتی۔مہوش حیات نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم اور بالی ووڈ کی منافقت پر آواز اٹھاتی رہیں گی۔اپنے ٹوئٹ کے آخر میں اداکارہ نے ازراہِ مذاق کہا کہ اگر ان کا نام مستقبل میں کسی کے ساتھ لگانے کی جسارت کرنی ہی ہو تو ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ منسلک کیا جائے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…