اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکاریاسر حسین ترک سیریز ارطغرل غازی کے پاکستان میں نشر ہونے کے سخت مخالفین میں سے ایک ہیں ، جو ترک فنکار اور ترک ڈراموں کے خلاف بولنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، ایسے میں سوشل میڈیا پر یاسر حسین کا بالی ووڈ کے گانے پر اداکارہ حرا مانی کے ساتھ ڈانس کی پرانی ویڈیو پھر سے وائرل ہورہی ۔
ویڈیو میں حرا مانی اور یاسر حسین دونوں بالی ووڈ کی فلم کبھی خوشی کبھی غم کے مشہور گانے دیکھا تم کو جب سے پر ڈانس کررہے ہیں،دونوں گانے پر ہو بہوفلم میں کرینہ کپور اور ریتھک روشن کے انداز میں ہی ڈانس کررہے ہیں،سوشل میڈیا پر بھی لوگ دونوں کی ڈانس پرفارمنس کو بے حد سرا رہے ہیں جبکہ کچھ صارفیننے بھارتی گانے پر ڈانس دیکھ کرانہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔