جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’’دل بیچارا‘‘ نے آن لائن ریلیز ہوتے ہی نئے ریکارڈز قائم کردیئے

datetime 26  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)گزشتہ ماہ  دنیا سے رخصت ہونے والے بولی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’’دل بیچارا‘‘ نے آن لائن ریلیز ہوتے ہی نئے ریکارڈز قائم کردیئے۔لائیواسٹریمنگ سروس ڈیزنی پلس ہاٹ اسٹار نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ

یہ فلم بولی ووڈ کے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ نقش رہے گی۔مداحوں کو مخاطب کرکے بیان میں کہا گیا کہ آپ کے پیار نے دل بیچارہ کو اب تک سب سے بہترین شروعات کرنے والی فلم بنادیا ہے۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی فلم ریلیز کے ساتھ ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی اور آئی ایم ڈی بی میں 10 میں سے 10 اسکور حاصل کرکے ریکارڈ قائم کرلیا۔آئی ایم ڈی بی میں بعد ازاں 50 ہزار کے ووٹ کے باعث ریٹنگ 9.8 پر آگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں سشانت سنگھ راجپوت کی اداکاری اور جذباتی احساس کی گونج کو مداحوں نے سراہا اور ریویو بھی مثبت آئے ہیں۔سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم 2014 میں ریلیز ہونے والی ہولی وڈ فلم ’’اے فالٹ ان آور اسٹارز‘‘ کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…