جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

“عمران خان تم نے ثابت کیا کہ تم ایک بزدل حکمران ہو، پٹرول مہنگا کرکے آپ خود سستے ہوگئے ہو، خلیل الرحمان قمر کے وزیراعظم سے متعلق انتہائی سخت الفاظ‎

datetime 28  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار اور عورت مارچ پر تنقید کے حوالے سے تنازع کا شکار ہونے والے خلیل الرحمان قمر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’پیٹرول مہنگا کر کے آپ خود سستے ہو گئے ہو عمران خان صاحب ‘‘۔ اداکاروڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مزید کہا کہ

سیاستدانوں میں وہ مائی کا لال پیدا ہی نہیں ہوتا جو حکومت بچانے کی بجائے غریب کے ساتھ کھڑا ہو جائے، انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‘ تم نے ثابت کیا ہے عمران خان تم ایک بزدل حکمران اور ہم ایک بدقسمت قوم ہیں ‘ ۔دریں اثناپاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے پاکستان کی گزشتہ دو سالوں سے لیکر اب تک کی موجود ہ صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اعجاز اسلم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیٹرول مافیا، پانی مافیا، بجلی مافیا، کرنسی میں کمی، کورونا بحران، شوگر مافیا، آٹا مافیا ، بے روزگاری، غربت اور اس کے علاوہ بھی بہت سے مسائل۔اعجاز اسلم نے لکھا کہ ’تباہ کن دو سالوں نے یہ سب کچھ تو دکھا دیا ہے، آئیے ہم دیکھتے کہ آنے والے سال ہمارے لیے مزید کیا کیا لیکر آئیں گے۔اِس سے قبل معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم سے سوال کیا تھا کہ وہ بتائیں کہ عوام کا آپ کو ووٹ دینا صحیح فیصلہ تھا؟ اْنہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم جب اپوزیشن میں تھے تو ہمیں مستقل یہ بتاتے رہے کہ ’یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں‘ ہے، عمران خان کی اس بات کا کیا ہوا؟واضح رہے کہ حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد سے ناصرف سیاسی رہنما موجودہ دور کی حکومت پر تنقید کررہے ہیں بلکہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی حکومت کے اس فیصلے پر شدید غصے کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…