بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سوشانت کی بہن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ڈیلیٹ  کردیئے،وجہ کیا بنی؟جانئے

datetime 20  جون‬‮  2020 |

ممبئی (این این آئی)14جون کو خودکشی کرنے والے 34 سالہ بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس ڈیلیٹ کردیئے ہیں۔امریکا میں مقیم سوشانت سنگھ کی بہن نے پٹنا پہنچنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے بھائی کی یاد میں اور سوشانت کے چاہنے والوں کیلئے ایک جذباتی پیغام جاری کیا تھا لیکن اب گزشتہ روز شویتا سنگھ کیرتی نے

ناصرف اپنا فیس بک اکائونٹ ڈیلیٹ کردیا ہے بلکہ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنا اکائونٹ بھی ڈیلیٹ کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ابھی تک یہ وجہ سامنے نہیں آئی ہے کہ شویتا سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس کیوں ڈیلیٹ کیے ہیں۔شویتا سنگھ کیرتی نے اپنے فیس بْک پیغام میں اپنے بھائی کو ایک بہادر فائٹر قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ اْنہیں معلوم تھا کہ سوشانت سنگھ بہت تکلیف میں تھے اور اتنے عرصے سے اس تکلیف کو برداشت کرتے ہوئے اکیلے ہی اس سے لڑ رہے تھے۔اْنہوں نے لکھا تھا کہ کاش وہ اپنے چھوٹے بھائی کی تکلیف کو کم کرسکتیں اور اْن کی زندگی خوشیوں سے بھردیتی، اْنہوں نے اپنے بھائی کی معصومیت اور نیک اخلاق کے حوالے سے لکھا تھا کہ سوشانت کی معصوم مسکراہٹ اس بات کی گواہ تھی کہ اْس کا دل کتنا صاف و شفاف تھا۔شویتا سنگھ نے اپنے پیغام میں سوشانت اور اپنے دوستوں کو دوسروں کے ساتھ شفقت اور محبت سے پیش آنے کی نصیحت بھی کی تھی۔اْنہوں نے لکھا تھا کہ یہاں ہر ایک شخص اپنی لڑائی لڑ رہا ہے لہٰذا اپنے ساتھ بھی ہمدردی کریں اور دوسروں کے ساتھ بھی عاجزی اور ہمدردی کا رویہ اختیار کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…