جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

معروف گلوکار ہ نے انسٹا گرام پر واپسی کر کے دنیا کو حیران کر دیا

datetime 8  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)مشہور برطانوی گلوکارہ ایڈیل گزشتہ کئی ماہ سے انسٹاگرام پر غیر فعال تھیں، تاہم اب انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک سرپرائز پوسٹ کے ساتھ انسٹاگرام پر واپسی کرکے پوری دنیا کو حیران کردیا۔ گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر جاری کی جس میں وہ سیاہ رنگ کے لباس میں موجود ہیں۔اس تصویر کے ساتھ انہوں نے مداحوں کی جانب سے ان کی 32 ویں سالگرہ پر

مبارکباد دینے کا شکریہ ادا کیا جبکہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران گھر میں محفوظ رہنے کی ہدایت بھی کی۔ایڈیل نے آخری مرتبہ اپنے انسٹاگرام پر دسمبر میں ایک پوسٹ شیئر کی جس کے بعد سے وہ سوشل میڈیا سے غائب نظر آئیں۔ان کی اس نئی پوسٹ میں جو بات سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بنی وہ یہ تھی کہ گلوکارہ پہلے سے کافی منفرد نظر آئیں۔ایڈیل نے اتنے عرصے میں خاصہ وزن کم کرلیا اور اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے ان کی تعریف کرنے کے ساتھ حیرانی کا اظہار کیا۔البتہ ایڈیل نے اپنی پوسٹ میں وزن کم کرنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں لکھی۔خیال رہے کہ گزشتہ 6 ماہ سے برطانوی گلوکارہ کے وزن کم کرنے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں تاہم گلوکارہ نے خود اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا۔2008 میں ایڈیل کا پہلا البم 19 سامنے آیا، اس وقت انہیں وزن زیادہ ہونے کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…