ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

فخر عالم کا مسلمانوں کیلئے اہم  پیغام

datetime 11  اپریل‬‮  2020 |

لاہور (این این آئی) معروف گلوکار، اداکار و میزبان فخر عالم نے اِس آزمائش سے بھرے وقت میں سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے لیے پیغام جاری کردیا۔گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار، اداکار و میزبان فخر عالم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالیٰ ہر جگہ موجود ہے۔فخر عالم نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ ہماری تمام دْعائوں کو سنتا ہے

پھر چاہے ہم کسی بھی جگہ سے دْعا کریں۔گلوکار، اداکار و میزبان نے لکھا کہ ’اگر آپ ایک سچے مومن اور ایک ایماندار مسلمان ہیں تو اللہ تعالیٰ ا?پ کی اْن دعائوں اور نمازوں کو بھی ضرور قبول کرے گا جو آپ اپنے گھر سے اْس کی محبت میں ادا کر رہے ہیں۔‘اْنہوں نے لکھا کہ ’یاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ ہر ایک انسان کے دل میں کیا ہے۔ہم سیاسی تعصب کو ترک کیے بغیر کورونا سے نہیں لڑ سکیں گے۔فخر عالم نے اپنے اِس ٹوئٹ میں دو ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے StayHome اور StaySafe۔اْن کے اِس ٹوئٹ کو اْن کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔سلمان علی نامی صارف نے فخر عالم کے ٹوئٹ پر لکھا کہ آپ نے بالکل ٹھیک کہا ہے اور یہ مناسب وقت ہے کہ ہم اپنے گھروالوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کریں تاکہ ہمیں دیکھ کر ہمارے بچوں کو بھی اسلام کے بارے میں معلومات ہوسکے۔‘فوزیہ نامی صارف نے لکھا کہ ’بے شک اللہ تعالیٰ ہر جگہ، ہر وقت موجود ہے۔‘

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…