لاہور( این این آئی)نامور فلمساز و ہدایتکار جرار رضوی نے سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے چمپئن بننے اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میںبھی سرفراز احمد کے کپتان بننے کی پیشگوئی کر دی ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد ایک تجربہ کار اورسنجیدہ کھلاڑی ہے اسے قومی ٹیموں کی
قیادت سے الگ کر کے نا انصافی کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے اس بار پی ایس ایل سیزن فائیو کی ٹرافی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم لے کر جائے گی اور سرفراز احمد کی کپتانی اور کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کرکٹ بورڈ انہیں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت سونپنے پر مجبور ہو جائے گا۔