لاہور(این این آئی)نامور کلاسیکل گائیک استاد حامد علی خان نے کہا ہے کہ آج کا نوجوان راتوں رات گلوکار بننا چاہتا ہے جبکہ حقیقت میں کامیاب گلوکار بننے کے لئے مہینوں نہیں بلکہ سالوں کی کٹھن محنت درکار ہے ،کلاسیقی موسیقی مشکل فن ہے اور اس کے رموز سے آگاہی کے لئے کسی استاد کے پاس بیٹھنا اور سیکھنا پڑتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ آج کی نوجوان نسل زمانے کے ساتھ چل رہی ہے لیکن ہمیں اپنی
ثقافت او رموسیقی کو پست پشت نہیں ڈالنا چاہیے ۔کلاسیقی موسیقی ہمارا ورثہ ہے اور ہمیں نہ صرف اسے سنبھال کر رکھنا چاہیے بلکہ اس کی ترویج کیلئے بھی اقدامات کرنے چاہئیں۔انہوں نے آج کل جس طرح کا میوزک چل رہا ہے اسے زبردستی سنایا جارہا ہے جسے میں کسی طور پر بھی درست نہیں سمجھتا ۔ لوگ آج بھی کئی دہائیاں پہلے پیش کئے گئے گیت گنگناتے ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ اس دور کی موسیقی پائیدار تھی۔