سعودی عرب میں پاکستانی اور بھارتی شہری اکٹھے ہوگئے ،منظر دیکھ کر سب حیران

26  اکتوبر‬‮  2019

ریاض(این این آئی)پاکستانی گلوکاروں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان نے ریاض سیزن کے تحت دارالحکومت میں شب جمعہ سجائی گئی محفل موسیقی میں اپنے فن کا مظاہرہ کر کے تارک وطن پاکستانی اور بھارتی شائقین کے دل موہ لیے۔ کنسرٹ کے ٹکٹ کئی روز قبل فروخت ہونے پر پنڈال میں تل دھرنے کو جگہ نہ تھی۔ پروگرام میں تارکین وطن اور مقامی افراد کی عدیم النظیر شرکت نے ریاض میں سر اور روشنیوں کا ایسا دلفریب آہنگ پیدا کیا کہ

جس پر شرکاء تادیر جھومتے رہے۔ اس سیزن کا افتتاح گذشتہ ہفتے مشہور گروپ بی ٹی ایس کے ایل کے پاپ سٹار کی دلکش پرفارمنس سے ہوا تھا۔پاکستانی پلے بیک سنگر، موسیقار اور اداکار عاطف اسلم نے اپنے کئی شہرہ آفاق گیت سنا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ ان میں قوالی بھی شامل تھی۔محفل موسیقی کو پاکستانی اور بھارتی وطن کے لیے بیک وقت کھولنے کے فیصلے کی سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے میں داد وتحسین ہو رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…