جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

گلوکارہ میشا شفیع کی گورنرپنجاب کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور( آن لائن )ہائیکورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کی گورنرپنجاب کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے گلوکارہ میشا شفیع کو علی ظفرکی جانب سے ہراساں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ہائیکورٹ نے میشاشفیع کی گورنر پنجاب کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کردی۔میشا نے علی ظفرکے خلاف صوبائی محتسب پنجاب کے روبرو ہراسانی کی درخواست دائرکی تھی جسے محتسب نے مسترد کردیا تھا۔میشا نے درخواست مسترد ہونے پرگورنرپنجاب

رفیق رجوانہ کے روبرو اپیل دائرکی تھی لیکن گورنرپنجاب نے بھی یہ اپیل یہ کہتے ہوئے مسترد کردی تھی کہ میشا علی ظفر پر الزامات ثابت نہیں کرسکیں جس کے بعد میشا شفیع نے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔واضح رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے گزشتہ برس علی ظفر پر جنسی ہراسانی کاالزام لگایا تھا جس کے جواب میں علی ظفر نے میشا شفیع کے الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان پر ہتک عزت کا دعوی دائرکرتے ہوئے انہیں 100 کروڑ کا لیگل نوٹس بھجوایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…