جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

جینیفر لوپیزکو اپنی ہی تصویر شیئر کرنے پر2 کروڑ 35 لاکھ روپے جرمانے کا سامنا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019 |

نیویارک (این این آئی)ہولی وڈ اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز یوں تو ادھیڑ عمری میں بھی اپنی بولڈ پرفارمنس، فٹنیس اور انداز کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں لیکن اب انہیں کم سے کم 2 کروڑ 35 لاکھ روپے جرمانے کا سامنا ہے۔ جینیفر لوپیز پر ایک نیوز اینڈ فوٹوگراف ایجنسی نے تصویر شیئر کرنے پر ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 2 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کا مقدمہ دائر کردیا۔

شوبز ویب سائٹ ’ای آن لائن‘ کے مطابق جینیفر لوپیز پر امریکی نیوز اینڈ فوٹوگراف ایجنسی ’اسپلاش‘ نے اجازت کے بغیر اپنی اور اپنے منگیتر کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرنے کا مقدمہ دائر کردیا۔ایجنسی کی جانب سے مقامی عدالت میں گلوکارہ کے خلاف کاپی رائٹس کے تحت مقدمہ دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ جینیفر لوپیز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ان کی ایک پرانی تصویر شیئر کی۔ایجنسی کے مطابق جینیفر لوپیز نے ’اسپلاش‘ کی ملکیت رہنے والی 2017 کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں گلوکارہ کو اپنے منگیتر ایلکس روڈ رگیوز کے ساتھ رومانوی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ایجنسی نے جس تصویر کو شیئر کرنے پر گلوکارہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا، اسے 2017 میں اس وقت کھینچا گیا تھا جب ان کی منگنی نہیں ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات کی خبریں سامنے آر ہی تھیں۔تصویر میں دونوں کو رومانوی انداز میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے گھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔بعد ازاں جینیفر لوپیز نے ایلکس روڈ رگویز سے رواں برس مارچ میں منگنی کرلی تھی اور جلد ہی دونوں شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔تاہم اداکارہ کی جانب سے تصویر کو نیوز ایجنسی کو کریڈٹ دیے بغیر یا ان سے اجازت لیے بغیر شیئر کرنے پر ان کے خلاف ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر کے جرمانے کا کیس دائر کردیا گیا۔’اسپلاش نیوز‘ دنیا بھر کے نشریاتی اداروں، ویب سائٹس اور اخبارات کو تصاویر اور خبریں پیسوں کے عوض فروخت کرتی ہے اور یہ ایجنسی معروف شخصیات کی انتہائی خاص تصاویر بنانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…