منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سارہ علی خان نے سوشل میڈیا پر وزن کم کرنے سے پہلے کی تصویر شیئر کر دی

datetime 5  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے سوشل میڈیا پر اپنا وزن کم کرنے سے پہلے کی تصویر شیئر کی تو نہ صرف ان کے مبینہ بوائے فرینڈ اور ’لو آج کل‘ کے کو سٹار کارتک آریان بلکہ سوشل میڈیا صارفین بھی سارہ کی اس ’حیرت انگیز‘ تبدیلی پر تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے۔سارہ نے والدہ امرتا سنگھ کے ساتھ جو پرانی تصویریں شیئر کیں وہ موجودہ گلیمرس اور خوبصورت سارہ سے

بہت زیادہ مختلف ہیں۔سارہ نے جب تصویریں شیئر کیں تو ان پر سب سے پہلے کمنٹ کرنے والا کوئی اور نہیں کارتک آریان تھے جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ آج کل سارہ علی خان کے بوائے فرینڈ ہیں۔تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کارتک آریان نے لکھا کہ ’یہ لڑکی تو سارہ جیسی لگ رہی ہے‘ایک صارف نے سارہ علی خان سے اس ’تبدیلی‘ کا راز پوچھا۔ ’ بہت خوبصورت: آپ نے اپنے آپ کو اس قدر تبدیل کرنے میں کتنا پیسہ اور وقت خرچ کیا اور کتنی محنت کی؟‘ بالی وڈ میں اینٹری سے پہلے سارہ کا وزن 90 کلوگرام سے زائد تھا۔ ’کیدار ناتھ‘ سارہ علی خان کی پہلی فلم تھی۔اگرچہ ’کیدار ناتھ‘ کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوئی اور بالآخر دسمبر 2018 میں یہ فلم ریلیز ہو گئی تاہم اسی مہینے سارہ نے اپنی اگلی فلم ’سمبا‘ میں کام شروع کر دیا۔’سمبا‘ سارہ کی’100 کروڑ کلب‘ کی پہلی فلم ثابت ہوئی جس میں انہوں نے رنویر سنگھ کے ساتھ ہیروئین کا کردار ادا کیا تھا۔ اس وقت سارہ نے امتیاز علی کے ’لو آج کل‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ بھی مکمل کر لی ہے اور آج کل ’قلی نمبر 1 ‘ کے ری میک میں مصروف ہیں۔ ’قلی نمبر1 ‘ میں ورون دھون ان کے مدمقابل ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…