بدھ‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2026 

ایک خاتون کی حمزہ علی عباسی کی دوست عائشہ خان کو چھیڑنے کی کوشش،اداکارہ نے آگے سے کیا دلچسپ جواب دیا ؟ جانئے

datetime 26  اگست‬‮  2019 |

لاہور (این این آئی) اداکار حمزہ علی عباسی اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں، اس شادی کے حوالے سے ایک خاتون نے حمزہ علی عباسی کی قریبی دوست و سابق اداکارہ عائشہ خان کو چھیڑنے کی کوشش کی تو اداکارہ نے آگے سے دلچسپ جواب دیدیا۔حمزہ علی عباسی اور عائشہ خان کی دوستی کی پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں مثالیں دی جاتی ہیں۔ دونوں ہی ایک دوسرے کے ساتھ نہ صرف

کئی پراجیکٹس کرچکے ہیں بلکہ اکثر ایک ساتھ نظر بھی آیا کرتے تھے۔ اکثر لوگوں کی جانب سے یہ سمجھا جاتا تھا کہ شاید دونوں کے بیچ میں کچھ ہے اور ان کی شادی ہوسکتی ہے لیکن ایسا سوچنے والوں کو اس وقت مایوسی ہوئی جب عائشہ خان نے پاک فوج کے میجر عقبہ ملک کے ساتھ شادی کرلی۔ عائشہ خان کی شادی میں حمزہ علی عباسی آگے آگے نظر آئے اور تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر ثابت کردیا کہ وہ ایک اچھے دوست ہیں۔اب جبکہ حمزہ علی عباسی بھی اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں تو ایسے میں ایک خاتون نے عائشہ خان کو چھیڑنے کیلئے ان کی انسٹاگرام پوسٹ پر کچھ تبصرے کئے ۔ عائشہ خان نے ایک اسلامی پوسٹ شیئر کی تھی جس پر مینا انصاری نامی خاتون نے حمزہ علی عباسی کی شادی کا تذکرہ کرنا شروع کردیا۔ مینا انصاری نے مبینہ طور پر عائشہ خان کو چھیڑنے کیلئے کہا ’ حمزہ کی شادی مبارک ہو‘۔ ایک اور کمنٹ میں خاتون نے اداکارہ سے پوچھا ’ آپ بھی جارہی ہیں حمزہ کی شادی پر۔اداکارہ کی جانب سے پھر بھی کوئی جواب نہ آیا تو خاتون نے کہا آپ نے تو اپنے سب سے اچھے دوست کو مبارک ہی نہیں دی۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…