ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

اداکارورون دھون کے بے ہوش ہونے پر ہنگامہ مچ گیا

datetime 30  جولائی  2019

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکار ورون دھون اپنی آنے والی فلم ’’سٹریٹ ڈانسر3 ڈی‘‘ کی شوٹنگ میں ان دنوں مصروف ہیں تاہم فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پربے ہوش ہوگئے۔ اداکار ورون دھون فلم کے لئے دن رات ڈانس کا ریہرسل اورشوٹنگ کررہے ہیں۔ اسی دوران انہیں بخارآیا توتب بھی انہوں نے بغیرآرام کئے ہوئے ڈانس ریہرسل اورشوٹنگ کوجاری رکھا۔ اس محنت کا اثران کی صحت پرپڑا اورایک دن شوٹنگ کے وقت انہیں چکرآیا اوروہ بے ہوش ہوگئے جس سے سے ہنگامہ مچ گیا۔رپورٹ کے مطابق ورون دھون نے خود کے بیمار ہونے کی اطلاع اپنے

سوشل میڈیا کے اکاونٹ میں دی، رپورٹ کے مطابق ورون کوکئی دنوں سے بخاراورزکام تھا۔ تاہم فلم’’ اسٹریٹ ڈانسر 3 ڈی‘‘ کی شوٹنگ طے وقت میں پورا کرنے کیلئے وہ رات دن ڈانس ریہرسل اورشوٹنگ کررہے تھے، جس کی تھکان کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئے۔ورون دھون کے بے ہوش ہونے کے بعد فوراً ہی ڈاکٹروں نے ان کا چیک اپ کیا، جس سے پتہ چلا کہ لو- بلڈ پریشرکی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئے تھے، ڈاکٹروں نے انہیں کچھ دن آرام کے لئے کہا۔ اس دوران فلم کی شوٹنگ بھی روک دی گئی لیکن کچھ دن آرام کے بعد ورون دھون واپس شوٹنگ پرلوٹے اورانہوں نے شوٹنگ کا کام پورا کیا۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…