نیویارک (این این آئی) ہالی ووڈ کی لائیو ایکشن ایڈونچر اینیمیٹڈ فلم دی لائن کنگ نے ریلیز کے ساتھ ہی دھوم مچا دی۔تفصیلات کے مطابق لائیو ایکشن ایڈونچر اینیمیٹڈ فلم دی لائن کنگ نے ریلیز ہوتے ہی امریکی باکس آفس پر تہلکہ مچادیا۔ فلم نے ریلیز کے پہلے تین دنوں میں اٹھارہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالرز بٹور کر نمبر ون کی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔بچوں اور بڑوں کی تو سمجھیں لاٹری
نکل آئی ہے کیونکہ ڈزنی فلمز کی اس تخلیق میں ان کے لیے تفریح کا ڈھیر سارا خزانہ چھپا ہے۔ فلم اسی ہفتے سینما گھروں میں لگی تو ہاؤس فل کے مناظر ملے ۔ ہر ایک نے فلم کو سراہا۔امریکی باکس آفس پر لائیو ایکشن ایڈونچر اینیمیٹڈ فلم نے اب تک ساڑھے اٹھارہ کروڑ ڈالرز سے زیادہ کما لیے ہیں۔ اور اسی بنیاد پر نمبر ون کی پوزیشن پر اس کی حکمرانی کا دور شروع ہوگیا ہے۔