پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اداکار اسٹیج پر لائیو پرفارمنس کے دوران ہلاک، اس کی ہلاکت کو لوگ اداکاری سمجھتے رہے

datetime 22  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) بھارتی مزاحیہ اداکار 36 سالہ منجو ناتھ  ناتھ اسٹیج پر براہ راست پرفارمنس کے دوران حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث جہان فانی سے کوچ کرگئے جب کہ شائقین اداکار کے دم نکلنے کو اسکرپٹ کا حصہ سمجھتے رہے۔عرب میڈیا کے مطابق بھارتی شہری منجو ناتھ نائیڈو جو کئی برس سے دبئی میں مقیم تھے اور اسٹیج پر مزاحیہ کردار نبھانے کے باعث کافی شہرت رکھتے تھے آج براہ راست پرفارمنس کے

دوران حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث اسٹیج پر گر کر دم توڑ گئے۔منجو ناتھ کو پرفارمنس سے قبل انزائٹی ہورہی تھی جسے ساتھی اداکاروں اور پروڈیوسر نے ’اسٹیج فوبیا‘ سمجھ کر نظر انداز کردیا، کھیل کے سب سے آخری حصے میں منجو ناتھ کی پرفارمنس تھی۔اپنی پرفارمنس کے دوران وہ اچانک اسٹیج پر رکھی بینچ پر بیٹھ گئے اور پھر فوراً اسٹیج پر اوندھے منہ گر گئے، سانسیں اکھڑ رہی تھیں اور پھر جسم بے حرکت ہوگیا، اس سارے عمل کو شائقین اسکرپٹ کا لکھا سمجھتے رہے اور تالیاں بجا کر اداکاری کی داد دیتے رہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…