فیس ایپ ماہ نور بلوچ کو بوڑھا نہ کر پائی ، تمام کوششیں ناکام

21  جولائی  2019

کراچی (این این آئی) سوشل میڈیا پر جب سے فیس ایپ آئی ہے ہر کوئی اس کے بخار میں مبتلا نظر آرہا ہے۔ کھلاڑیوں سے لے کر فلمی ستاروں تک ہر کوئی اس ایپ کے ذریعے بوڑھا ہورہا ہے لیکن ایک ہستی ایسی بھی ہے جس کو یہ فیس ایپ بھی بوڑھا نہیں کرپائی۔یقیناً بہت سے لوگ تو جان گئے ہوں گے کہ وہ کون ہے جو کبھی بوڑھا نہیں ہوسکتا لیکن اگر آپ اب بھی نہیں پہچانے تو ہم آپ کی یہ مشکل حل کردیتے ہیں کہ اس ہستی کا نام ’ماہ نور بلوچ‘ ہے۔ ماہ نور بلوچ اپنی خوبصورتی اور گزشتہ کئی دہائیوں سے ایک ہی طرح نظر آن کے باعث ہمیشہ سے ہی خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں، اب فیس ایپ آنے کے بعد بھی سوشل میڈیا پر ماہ نور بلوچ کے

تذکرے ہورہے ہیں۔پاکستان کے مختلف اداکاروں کی جانب سے فیس ایپ کے ذریعے خود کے بڑھاپے کی تصاویر شیئر کی گئیں تو بعض سوشل میڈیا صارفین نے ماہ نور بلوچ کی تصاویر شیئر کرنا شروع کردیں اور کہا کہ انہیں تو فیس ایپ بھی بوڑھانہیں کرپائی۔خیال رہے کہ ماہ نور بلوچ اپنی عمر میں 50 کی دہائی پار کرچکی ہیں اور نانی بھی بن چکی ہیں لیکن وہ آج بھی ویسے ہی ہیں جیسی وہ 1993 میں اپنے پہلے ڈرامے ماروی میں نظر آئی تھیں۔بعض سوشل میڈیا صارفین نے فیس ایپ کے ذریعے ماہ نور بلوچ کو بوڑھا کیا اور کہا کہ انہوں نے ماہ نور بلوچ کو بوڑھا ہوتے ہوئے دیکھ لیا ہے ، اب وہ سکون کی موت مرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…