لاہور(این این آئی) پاکستانی اداکارہ و ماڈل رچل خان نے کہا ہے کہ پر امن پاکستان دیکھنے کی خواہشمند ہوں،انسانیت کی خدمت میری زندگی کا مشن ہے جس کیلئے دن رات کام کر رہی ہوں۔ایک انٹرویو میں رچل خان نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے پاکستانی عوام کو دیانتدار قیادت کا ساتھ دینا ہوگا۔ پاکستانی عوام کو مشکلات اور بچوں کو تعلیمی اداروں کی بجائے سڑکوں پرآوارہ گردی کرتے ہوئے
دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔یہ کوئی ناممکن کام نہیں ہے اگر پوری قوم متحد ہوجائے تو ہمارا ملک بہت جلد ترقی یافتہ قوموں میں شامل ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور بد امنی کی وجہ سے ہمیں ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔وہ دن دور نہیں ہے جب ہمارے ملک میں ایک بار پھر امن وامان کا دور دورہ ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت میری زندگی کا مشن ہے جس کیلئے دن رات کام کر رہی ہوں۔