پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ملائکہ اروڑا کو طلاق کیوں دی؟ ارباز خان نے وجہ بتا دی

datetime 20  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا سے طلاق کے بعد ارباز خان نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ کام ہم سے ایسے ہوئے جو ہمیں نہیں کرنے چاہئے تھے جس کے بعد ہم نے علیحدہ ہونا ہی بہتر سمجھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو کے کہا کہ ہم دونوں کئی سال تک ایک ساتھ رہے اور ہم نے بہت سے حسین لمحات بھی ساتھ گزارے جو آج بھی خوبصورت یادوں کی شکل میں ذہنوں میں تازہ ہیں، سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ہم ایک بچے کے والدین ہیں بس یہی وجہ ہے کہ ہم آج بھی ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔ارباز خان نے یہ کہا کہ ہمارے رشتے میں کچھ

باتیں اور کام ایسے ہوگئے تھے جو ہمیں نہیں کرنے چاہئے تھے تو ہم نے اس کے حل کیلئے ایک دوسرے سے جدا ہونا بہتر سمجھا لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں کیوں کہ ہم بالغ نظر ہوچکے ہیں اس لئے ہمارا جو باہمی رویہ ہے وہ عزت و احترام پر مبنی ہے۔واضح رہے کہ طلاق کے بعد دونوں اداکار ان دنوں اپنی اپنی زندگی میں مصروف ہیں۔ ان دنوں ملائکہ اروڑا بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور کے ساتھ دیکھی جارہی ہیں اور مستقبل میں دونوں اداکاروں کا شادی کا بھی ارادہ ہے۔ دوسری جانب ارباز خان نے اپنے لئے ایک اطالوی ماڈل جارجیا انڈریانہ کا انتخاب کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…