لاہور(این این آئی) نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے کامیاب ممالک کو سٹڈی کرنے میں کوئی حرج نہیں ، اگر آگے بڑھنا ہے تو دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ بڑی اور چھوٹی سکرین کا اپنا اپنا لطف ہے اور خوشی قسمتی سے دونوں پر کامیابیاں سمیٹ چکی ہوں ۔ اب پڑھے لکھے لڑکے اور لڑکیاں شوبزمیں آرہے ہیں جو خوش آئند ہے جس سے ہماری انڈسٹری بھی
تبدیل ہو رہی ہے۔مہوش حیات نے کہا کہ حالیہ سالوں میں بہترین فلمیں بنی ہیں جس سے ہماری انڈسٹری یقینی طور پر ترقی کی جانب گامزن ہے لیکن موجودہ رفتار ابھی بہت سست ہے ۔ ہمیں چاہیے کہ کامیاب ممالک کو سٹڈی کریں اور اس کے بعد اپنے وسائل میں رہتے ہوئے اقدامات کئے جانے چاہئیں ۔ ہمیں جدید ٹیکنالوجی کی جانب بڑھنا چاہیے اور اس کے لئے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کو اپنے پلیٹ فارم سے حکومت کو سفارشات بھجوانی چاہئیں۔