جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

دبنگ تھری میں آئٹم سانگ کرنے سے ’’منی‘‘ کا انکار

datetime 19  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کی ’’منی‘‘ ملائیکہ اروڑا نے دبنگ تھری کے آئٹم سانگ کرنے سے انکار کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی دبنگ سیریز کی تیسری فلم ’’دبنگ3‘‘ کو دیکھنے کے لیے شائقین بے چینی سے منتظر ہیں۔ فلم سیریز کے پہلے حصے ’دبنگ‘ میں ملائیکہ اروڑا نے ’’منی بدنام ہوئی‘‘ آئٹم سانگ پر ڈانس کرکے فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

فلم کے دوسرے حصے میں ملائیکہ نے آئٹم سانگ ’’پانڈے جی سیٹی’‘ پر ڈانس کر کے شائقین کے دل جیتے اور فلم کی کامیابی میں کردار ادا کیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اطلاعات تھیں کہ فلم کے تیسرے پارٹ میں ملائیکہ اروڑا ایک مرتبہ پھر ڈانس کرتی نظر آئینگی تاہم انہوں نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس بار فلم میں شامل نہیں ہوں۔ انہوں نے’’دبنگ 3‘‘ کا حصہ ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ دبنگ سے جڑے بیشتر افراد آگے بڑھ چکے ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ’’دبنگ3‘‘ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ایسی اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ اس آئٹم سانگ کے لیے بالی ووڈ بیبو کرینہ کپور سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ فلم کی 60 فیصد شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے، اس فلم کو ارباز خان پروڈیوس کر رہے ہیں جبکہ پہلے دوسرے پارٹ کی طرح اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ سوناکشی سنہا ہی ہیروئن کا کردار ادا کرتی نظر آئینگی۔ارباز خان کا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ ستمبر کے آخر تک مکمل ہو جائے گی۔ امید ہے رواں سال کے آخری مہینہ دسمبر میں فلم کی لانچنگ کا شائقین کو بتا دیں۔ فلم کی کامیابی کے حوالے سے حوصلے بلند ہیں، جانتا ہوں سلمان خان کے کردار چلبل پانڈے کو پسند کیا جاتا رہا ہے، اس فلم میں بھی وہ نئے روپ میں سامنے آئیں گے۔ فلم میں ولن کا کردار تیلگو اور ساؤتھ فلموں کے مشہور اداکار کیچا سدیپ ادا کرتے نظر آئیں گے۔رپورٹس کے مطابق دبنگ 3 میں مْنّی بدنام ہوئی کے بجائے مْنّا بدنام ہوا آئٹم گانے کو شامل کیا جائے گا جس میں خود چْلبل پانڈے یعنی سلمان خان جلوہ گر ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…