اکشے کمار پیسے کمانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ سکتے : اہلیہ کا انکشاف

18  جولائی  2019

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار کے بارے میں ان کے قریبی لوگ ہمیشہ یہی کہتے ہیں کہ اداکار کے لیے ایوارڈز ملنے سے زیادہ باکس آفس پر فلم کا اچھا بزنس اہم ہے اور اب اداکار کی اہلیہ نے خود بھی انکشاف کردیا کہ اکشے پیسے کمانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ سکتے۔اکشے کمار اپنی اہلیہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ اور بچوں کے ہمراہ لندن میں چھٹیاں منارہے ہیں، جہاں کی ایک

مزاحیہ ویڈیو ٹوئنکل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔اس ویڈیو میں اکشے سڑک پر ایک فٹنس چیلنج پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کے لیے انہیں 100 پاؤنڈ (تقریباً 20 ہزار پاکستانی روپے) کا انعام ملے گا۔ویڈیو میں ٹوئنکل نے لکھا کہ اکشے فوربز کی فہرست کا حصہ بن کر بھی مطمئن نہیں، وہ یہاں بھی 100 پاؤنڈ کمانے کے خواہشمند ہیں۔رواں سال فوربز کی دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمانے والے 100 اداکاروں کی فہرست جاری کی تھی جس میں اکشے کمار کا نام 33 نمبر پر تھا۔یاد رہے کہ رواں سال اکشے کمار اداکارہ رنویر سنگھ کے ہمراہ کافی ود کرن شو کا حصہ بنے تھے۔اس دوران بھی رنویر سنگھ نے انکشاف کیا تھا کہ اکشے کمار نے ان کے کیریئر کی شروعات میں یہی مشورہ دیا تھا کہ وہ پیسے کمانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں۔رنویر سنگھ نے بتایا تھا کہ شادی کے ایونٹس ہوں، ایوارڈ شو ہو یا کوئی اور تقریب اکشے کمار ہر جگہ پرفارم کرنے کے لیے ضرور اس ایونٹ کا حصہ بنتے ہیں۔کام کے حوالے سے بات کی جائے تو اکشے کمار اس وقت اپنی فلم ‘مشن منگل’ اور ‘سوریاونشی’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…