لاہور (این این آئی) حمائمہ ملک نے اداکارہ ماہرہ خان کی تعریفوں کے انبار لگا دیئے۔ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اداکارہ حمائمہ ملک نے پاکستانی کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان کو باہمت خاتون قرار دے دیا اور ماہرہ خان کے فلم ’’سپرسٹار‘‘ کے پہلے ٹریلر کی تعریف
کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان ایک بہترین اداکارہ ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ماہرہ خان ایک باہمت خاتون بھی ہیں۔ وہ پر امید ہیں کہ فلم ’’سپرسٹار‘‘ میں ان کی اداکاری دیکھنے کے بعد ان کی مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا فلم کا ٹریلر بھی آپکی طرح خوبصورت ہے۔