ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عمران عباس کی خطرناک جانورببر شیر کے ساتھ ویڈیو پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

datetime 17  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ماڈل و اداکار عمران عباس کی جانب سے پالتو ببر شیر کے ساتھ شیئر کی جانے والی ویڈیو پر اْن کے مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔عمران عباس نے انسٹا گرام پر ببر شیرکے ساتھ تصاویر اور ویڈیو مداحوں سے شیئر کیں جس میں وہ بلاخوف پالتو شیر پر ہاتھ رکھے بیٹھے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے شیر کا نام سمبا بتاتے ہوئے کہا کہ اس شیر کو بچایا گیا جب یہ شیر تین ماہ کا تھا۔ اب اس شیر کو قدرتی ماحول میں ایک فارم ہاؤس میں رکھا جاتا ہے لیکن ابھی اسے ایک دن کے لیے گھر پر

لایا گیا ہے۔عمران عباس نے یہ بھی کہا کہ شیر انسانوں سے بہت محبت کرتا ہے اور ہم اسے تب تک جنگل میں واپس نہیں بھیج سکتے جب یہ خود پرسکون نہ ہوجائے اور مالک کے بغیر جینا نہ سیکھ لے۔عمران عباس کی اس خطرناک جانور کے ساتھ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید بھی دیکھنے میں آئی کہ اس طرح گھروں میں شیر رکھنا مناسب نہیں لیکن ان تنقید کے ساتھ ساتھ بہت سے دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے میں آئے جوکہ عمران عباس سے اْن کے مداحوں کا محبت کا اظہار ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…