معروف ادیب حمایت علی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے

16  جولائی  2019

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان کے معروف ادیب حمایت علی شاعر طویل عرصے کی علالت کے بعد دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔ حمایت علی شاعر کا انتقال 93 برس کی عمر میں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہوا جبکہ ان کی تدفین بھی وہیں ہوگی۔حمایت علی شاعر کی زندگی پر نظر ڈالی جائے تو وہ 14 جولائی 1926 کو اورنگ آباد دکن میں پیدا ہوئے، جبکہ تقسیم ہند کے بعد انہوں نے پاکستان آکر کراچی میں سکونت اختیار کرلی۔انہوں نے سندھ یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے کیا اور وہیں سے اپنے لکھنے کے سفر کا آغاز کیا۔حمایت علی شاعر نے مختلف شعبوں میں کام کیا ہے جن میں تدریس

صحافت، ادارت، ریڈیو، ٹیلیویژن، فلم اور تحقیق شامل ہیں۔ٹیلی ویژن پر ان کے کئی تحقیقی پروگرام پیش کئے جا چکے ہیں جن میں ‘خوشبو کا سفر’، ‘عقیدت کا سفر’، ‘لب آزاد’ کافی مقبول ہیں۔حمایت علی شاعر نے ‘آگ میں پھول’، ‘مٹی کا قرض’ اور ‘شکست آرزو’ نامی کتابیں بھی تحریر کیں۔انہوں نے متعدد فلموں کے لیے گیت بھی تحریر کیے جن کے لیے انہیں نگار اور مصور ایوارڈ سے نوازا بھی جاچکا ہے۔حمایت علی شاعر نے ‘لوری’ نامی ایک فلم پروڈیوس بھی کی تھی جو اپنے وقت کی کامیاب ترین فلم تھی۔ان کے فلمی نغمات کا مجموعہ بھی ‘تجھ کو معلوم نہیں’ کے نام سے شائع ہوچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…