اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شاہ رخ خان ہارر سیریز پروڈیوس کرنے کے لیے تیار

datetime 16  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کو رومانس کا کنگ کہا جاتا ہے لیکن کیا کسی نے سوچا تھا کہ وہ ڈراؤنی فلموں کا بھی حصہ بن سکتے ہیں؟اگر نہیں تو دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان نیٹ فلکس کی ہارر سیریز کی مشترکہ پروڈکشن کرنے جارہے ہیں تاہم ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آئی کہ شاہ رخ خود اس کا حصہ بنتے نظر آئیں گے یا نہیں۔شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز ایک ڈراؤنی سیریز کی پروڈکشن کررہے ہیں جسے ان کے ساتھ گورو ورما بھی پروڈیوس کریں گے۔اس سیریز کی ہدایات پیٹرک گراہم اور نکھل مہاجن دیں گے۔خیال رہے کہ پیٹرک گراہم اس سے قبل ردھیکا آپٹے کی

نیٹ فلکس پر سامنے آنے والی سیریز’’گھول‘‘ کی ہدایات بھی دے چکے ہیں۔اس نئی ہارر سیریز کا نام بیتال رکھا گیا ہے جس میں ونیت کمار سنگھ اور اہان کمرا کام کرتی نظر آئیں گی۔ویسے تو اب تک شاہ رخ خان نے خود اس سیریز میں کام کرنے کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا، البتہ امید ہے کہ وہ خود بھی اس سیریز میں اداکاری کرتے نظر آئیں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے اپنے کیریئر میں رومانوی، کامیڈی اور منفی ہر طرح کی اداکاری کی ہے، البتہ آج تک وہ کسی فلم میں مداحوں کو ڈراتے نظر نہیں آئے۔البتہ ان کی فلمیں ’’بھوت ناتھ‘‘،’’چمتکار‘‘ اور’’پہیلی‘‘ بھوتوں کی کہانی پر ہی مبنی تھیں۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…