تاپسی پنو بھارتی ویمن کپتان متھالی راج کا کردار ادا کرنے کی خواہاں

16  جولائی  2019

ممبئی (این این آئی) بھارتی اداکارہ تاپسی نے صحافیوں سے آنیوالی بولی وڈ فلم میں کام دلوانے کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انہیں فلم کا کردار دلوائیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق تاپسی سے حال ہی میں بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے صحافیوں سے منتیں کرنا شروع کردیں۔

انہوں نے متھالی راج کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کے خیال کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس فلم میں کام کرنے کے لیے انتہائی بے قرار ہیں تاہم انہیں نہیں پتہ کہ کاسٹ کیا جائے گا یا نہیں؟اداکارہ کا کہنا ہے کہ چاہتی ہوں کہ متھالی راج کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں کاسٹ کیا جائے، کیونکہ وہ سکرین پر کرکٹ کھیل کر منفرد کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے صحافیوں کو کہا کہ وہ فلم کی ٹیم کو کہیں کہ متھالی راج کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کے لیے تاپسی پنو کو کاسٹ کریں۔ اداکارہ نے متھالی راج کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کے لیے خود کو موزوں بھی قرار دیا۔تاپسی پنو جنکی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہارر فلم ’گیم اوور‘ نے کوئی اچھی کمائی نہیں کی، تاہم ان کی جلد آنے والی بائیوگرافی فلم ’سانڈ کی آنکھ‘ کے ٹیزر نے دھوم مچا رکھی ہے۔تاپسی پنو کو بولی وڈ کی نئی اداکاراؤں میں ٹیلنٹڈ اداکارہ تسلیم کیا جاتا ہے، جنہوں نے ’پنک، نام شبانہ، ملک، سورما، من مرضیاں اور بدلا‘ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کی وہ جلد ہی ’تڑکا، مشن منگل اور سانڈ کی آنکھ‘ جیسی فلموں میں کام کرتی دکھائی دیں گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…