ہانیہ عامر اور عاصم اظہر پہلی بار ٹی وی اسکرین کیلئے اکٹھے جلوہ گرہونگے

15  جولائی  2019

کراچی (این این آئی)اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں اور ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔دونوں نے اس بارے میں کوئی باقاعدہ تصدیق تو نہیں کی مگر پہلی بار ہانیہ عامر اور عاصم اظہر آن اسکرین ضرور ایک دوسرے کی

محبت میں گرفتار نظر آئیں گے۔یہ دونوں الف اللہ، دلدل اور سنو چندا (دونوں سیزن) کی ہدایات دینے والے احسن طالش کی ٹیلی فلم’’پیار کہانی‘‘ میں ایک دوسرے کے مدمقابل کام کررہے ہیں اور پہلی بار یہ جوڑا آن اسکرین ایک ساتھ جلوہ گر ہوگا۔ ڈائریکٹر احسن طالش نے بتایا اس ڈرامے کی کہانی کشور اسمل نے تحریر کی ہے، جبکہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، اس کے علاوہ شیفی حسن اور فضیلہ قاضی بھی کاسٹ میں شامل ہیں، ڈرامے کی کہانی 2 مصنفوں کے گرد گھومتی ہے جو محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایاعاصم اظہر ایک بزنس مین کے بیٹے کا کردار ادا کریں گے جس کا باپ اس کی شخصیت کو دباتا ہے، اس کا والد نہیں چاہتا کہ بیٹا مصنف بنے بلکہ اس کی خواہش ہے کہ وہ اس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک بزنس مین بن جائے، مگر عاصم کا کردار اپنی زندگی خود بنانے کا خواہشمند ہے۔ڈائریکٹر نے بتایا دوسری جانب ہانیہ کا کردار ایک مشہور مصنف کا ہے جبکہ عاصم کو بطور مصنف ہر جگہ مسترد کردیا جاتا ہے۔احسن طالش کے مطابق ہانیہ اور عاصم کی کیمسٹری کمال کی ہے اور یہ پہلی بار ہے جب وہ اسکرین پر ایک ساتھ کام کررہے ہیں، عاصم نے اچھا کیا ہے جبکہ ہانیہ تو ویسے ہی بہترین اداکارہ ہیں۔یہ ٹیلی فلم 20 جولائی 2019 کو نشر کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…