سلمان خان نے ’’بوتل کیپ چیلنج‘‘ منفرد انداز میں قبول کرلیا

15  جولائی  2019

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے سوشل میڈیا پر وائرل ’بوتل کیپ چیلنج‘ منفرد انداز سے قبول کرتے ہوئے پانی کی اہمیت اجاگر کردی۔ہالی ووڈ ہو یا بالی ووڈ ان دنوں ہر کوئی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ’بوتل کیپ چیلنج‘ کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے اور اس چیلنج کو اب تک بہت سے اداکار قبول کر چکے ہیں۔ اس چیلنج میں بوتل کے کیپ کو گھومتے ہوئے پاؤں سے کھولنا ہوتا ہے سلمان خان نے بھی یہ چیلنج قبول کیا لیکن انہوں نے اپنے اس چیلنج میں پانی کی اہمیت بھی بتائی ہے۔سلمان خان نے ٹویٹر پر

ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں ’بوتل کیپ چیلنج‘ کرنے کے لیے بوتل کے سامنے کھڑا دیکھا جا سکتا ہے، وہ دیگر اداکاروں کی طرح گھومتے ہیں لیکن اس کے بعد پاؤں کا استعمال نہیں کرتے بلکہ پھونک مار کر بوتل کا کیپ پھینک دیتے ہیں۔بالی ووڈ سلطان کیپ ہٹانے کے بعد پانی کی اہمیت سے متعلق پیغام بھی دیتے ہیں کہ پانی بچاؤ اور پھر بوتل کا پورا پانی پی جاتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اس چیلنج کے سحر میں مبتلا اور پاؤں سے بوتل کا کیپ گرانے والوں کو پیغام بھی دیا کہ ’خود کو مت تھکاؤ بلکہ پانی بچاؤ‘۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…