میری بیوی کو فون کر کے شکایتیں نہ کرو ، سلمان شیخ کا مومنہ مستحسن کو انتباہ

14  جولائی  2019

کراچی(این این آئی) مزاحیہ کرداروں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے اداکار سلمان شیخ عرف مانی نے مومنہ مستحسن پر واضح کیا ہے کہ وہ ان کی بیوی کو فون کرکے شکایتیں نہ کرے۔مومنہ مستحسن کی لکس سٹائل ایوارڈز میں پرفارمنس کو ’ موت کے کنویں میں ناچنا‘ قرار دینے کے بعد

مانی کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تو انہوں نے کہاکہ ہم شریف کیا ہوئے ساری دنیا ہی بدمعاش ہوگئی، تیاری پکڑلیں کیونکہ مواد بہت ہے۔انہوں نے ایک اور پوسٹ میں اپنی بیوی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ’ حرا کو فون کرکے شکایتیں مت کرو، اب میں کسی کی نہیں سننے والا۔سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید کے بعد سلمان شیخ نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اپنی بیوی کے ساتھ تصویر لگائی اور وضاحت دی لیکن کچھ دیر بعد انہوں نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کرکے نئی پوسٹ کی۔انہوں نے نئی پوسٹ میں ’ کم عقل، جذباتی، خود کش انسٹاگرامرز کیلئے‘ کے عنوان کا اضافہ کیا اورلکھا کہ ان کی جانب سے مومنہ مستحسن کی لکس سٹائل ایوارڈز میں دی جانے والی پرفارمنس پر تبصرہ بطور ناقد بالکل اسی طرح کیا گیا تھا جس طرح گلوکارہ کے گانے ’ کوکو کورینا ‘ پر بعض بلاگرز نے کیا تھا ۔ میں نے نہ تو مومنہ کی جسمانی ساخت کو نشانہ بنایا اور نہ ہی اس کی زندگی پر تنقید کی لیکن کچھ جعلی فیمنسٹوں نے وقت برباد کرکے مجھے سائبر بلی کرنے کی کوشش کی۔ مانی کا کہنا تھا کہ اگر وہ فیمنزم کے خلاف ہوتے تو ان کی اہلیہ حرا گھر پر بیٹھی کچن سنبھال رہی ہوتیں لیکن ان کی بیوی نے اپنے دم پر اپنا نام بنایا ہے۔مانی نے کہا کہ وہ جس چیز کو پسند کرتے ہیں اس کی تعریف بھی کرتے ہیں، ان کی نظر میں مومنہ ایک اچھی گلوکارہ ہیں جن کا گانا ’ تیرا وہ پیار‘ ان کے پسندیدہ گانوں میں سے ایک ہے جو ان کے فیملی کے تفریحی دوروں کے دوران باقاعدگی سے سنا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…