ہیمامالنی کو جھاڑولگانے کے نام پر ڈراما کرنا مہنگا پڑگیا

14  جولائی  2019

دہلی(این این آئی) بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیمامالنی کو دہلی کی سڑکوں پر جھاڑو لگانا مہنگا پڑگیا سوشل میڈیا پر اداکارہ کو جھاڑو لگانے کے نام پر ڈراما کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ماضی کی نامور اداکارہ اورسیاستدان ہیمامالنی نے نریندر مودی کی صفائی مہم میں حصہ لیتے ہوئے بھارتی دارالحکومت دہلی میں پارلیمنٹ کے احاطے کے باہر مالیاتی وزیر انوراگ ٹھاکر کے ساتھ جھاڑو لگائی۔اداکارہ کی دہلی کی سڑکوں پر جھاڑولگاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ امپورٹڈ اوور کوٹ پہنے آنکھوں پر مہنگے چشمے لگائے جھاڑولگارہی ہیں۔ تاہم ویڈیو کو

دیکھ کر ایسا لگ رہاہے جیسے انہیں زبردستی جھاڑو لگانے کے لیے کہا گیا ہو جب کہ ان کے ساتھ موجود مالیاتی وزیر بہت ہی صفائی سے جھاڑو لگارہے ہیں۔سوشل میڈیا پر ویڈیووائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے ہیمامالنی کو جھاڑو لگانے کے نام پر ڈراما کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اورلوگ ان کی ویڈیو شیئر کراکر اداکارہ کا خوب مذاق اڑا رہے ہیں۔یویو فنی سنگھ نامی صارف نے ہیمامالنی کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا سمجھ نہیں آرہا ہیما جی کچرا صاف کررہی ہیں یا اپنا کچرا کروارہی ہیں؟ ایک صارف نے لکھا اتنی اوور ایکٹنگ کرنے کی ضرورت نہیں، اتنا پاگل نہیں بناؤ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…