اداکارہ مایا علی نے ماہرہ خان کو پاکستان فلم انڈسٹری کی سنڈریلا قرار دے دیا

13  جولائی  2019

کراچی (این این آئی) نامور پاکستانی اداکارہ مایا علی نے اداکارہ ماہرہ خان کو پاکستان فلم انڈسٹری کی سنڈریلا قرار دے دیا۔اداکارہ مایا علی نے اپنی فلم ’پرے ہٹ لو‘ کی تشہیر کے سلسلے میں ایک شو میں آئٹم نمبرزسمیت مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔مایا علی نے فلموں میں آئٹم نمبرز شامل کئے جانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے اور فلم میں فرق ہوتا ہے۔ لوگ فلم تفریح کیلئے دیکھنے جاتے ہیں، فلم میں شامل گانوں کو چاہے آپ آئٹم نمبرکہہ لیں، شادی نمبر کہہ لیں یا کچھ بھی کہہ لیں، فلم میں شامل تمام گانے لوگوں کوتفریح فراہم کرتے ہیں۔مایاعلی نے فلم ’طیفا ان ٹربل‘ میں ساتھی اداکارعلی ظفر اور میشا شفیع

کے ہراسانی معاملے پربات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں میں سے کون جھوٹ بول رہا ہے اورکون سچ یہ وہ نہیں جانتیں لیکن اتنا ضرورجانتی ہیں کہ ان کا علی ظفر کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔ایک سوال کہ وہ اداکارہ ماہرہ خان، نیلم منیر اورمہوش حیات میں سے کسے پاکستان فلم انڈسٹری کی سنڈریلا سمجھتی ہیں تو مایا علی نے کہا کہ ان کے نزدیک اداکارہ ماہرہ خان پاکستان فلم انڈسٹری کی سنڈریلا ہیں۔واضح رہے کہ مایا علی کی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ عیدالضحیٰ پرریلیزکی جائیگی۔ فلم میں ان کے ساتھ شہریارمنورمرکزی کردارمیں نظر آئینگے جب کہ اداکارہ ماہرہ خان بھی فلم میں اہم کردارادا کررہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…