علی ظفرکی طرف داری پرمیشا دھمکارہی ہیں، وزیراعظم کے بھانجے کا الزام

13  جولائی  2019

کراچی (این این آئی) وزیراعظم عمران خان کے بھانجے وسماجی کارکن بیرسٹرحسان خان نیازی نے گلوکارہ میشا شفیع پرالزام لگایا ہے کہ انہیں علی ظفرکی طرف داری کرنے اور میشا شفیع کی غیرملکی فنڈنگ پر سوالات اٹھانے پران کی جانب سے دھمکایا جارہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق

گلوکارہ میشا شفیع نے گزشتہ برس علی ظفرپر’می ٹو‘ مہم کے تحت  ہراسانی کا الزام لگایا تھا اس معاملے کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے، اس وقت یہ معاملہ عدالت میں ہے تاہم اس عرصے میں اس تنازع نے کئی موڑ لئے ہیں۔حال ہی میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹراورسماجی کارکن حسان نیازی نے گلوکارہ میشا شفیع پرالزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ میشا اوران کی ٹیم کی جانب سے انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ وہ می ٹومہم کو میرے خلاف استعمال کرسکتی ہیں کیونکہ میں نے میشا شفیع کوملنے والی غیر ملکی فنڈنگ پر سوال اٹھائے تھے۔حسان نیازی نے کہا میشا شفیع اپنے ذاتی مقاصد اور’پوائنٹ اسکورنگ‘ کے لیے می ٹومہم کا غلط استعمال کررہی ہیں لیکن میں یہاں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اگرمجھے بلیک میل کیا گیا تومیں انہیں مزید بے نقاب کروں گا۔ اس کے ساتھ ہی حسن نیازی نے اپنی ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’میشا وومن کارڈ استعمال‘ کررہی ہیں بھی لکھا۔واضح رہے کہ حسان نیازی نے میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف جعلی گواہ پیش کرنے پر تنقید کانشانہ بناتے ہوئے انہیں اور ان کی ٹیم کو ملنے والی غیر ملکی فنڈنگ پر سوال اٹھائے تھے۔دوسری جانب میشا شفیع نے حسان نیازی کے ان الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس شخص سے نہ کبھی ملی ہوں اور نہ ہی میں نے اس پر الزام لگایا ہے، اگرچہ اس نے مجھے گزشتہ برس پیغام بھیجا تھا لیکن مجھے یاد نہیں کہ میں نے اسے جواب دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…